ملک میں قیام پاکستان والا جذبہ پیدا کرنے کی پھر ضرورت ہے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے تحت 14 اگست کو ملک بھر میں نظریہ پاکستان کارواں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ہونے والے پروگراموں میں قومی سیاسی‘ مذہبی و کشمیری قیادت شرکت کرے گی۔ یوم آزادی کے حوالہ سے پورے ملک میں زبردست تشہیری مہم اور کیمپنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بیرونی قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے گا۔ سوموار کو جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر لاہور سمیت دیگر شہروںمیں ہونے والے نظریہ پاکستان کارواں، جلسوں اور ریلیوںکی تیاریاں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول مولانا ابو الہاشم نے 14 اگست کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے نظریہ پاکستان کارواں کی تیاریوں کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے شہر بھر کے مختلف مقامات سے مقامی ذمہ دار اور علماء کرام کی قیادت میں قافلے ترتیب دیے گئے ہیں جو ہزاروں شرکاء کے ہمراہ پہنچیں گے اور نظریہ پاکستان کارواں میں شریک ہوں گے۔ امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے لاہور میں ہونے والے نظریہ پاکستان کارواں کی تیاریوں و انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یہ سلسلہ مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ حافظ سعید نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا مضبوط و مستحکم ہونا بیرونی قوتوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو دشمنان اسلام کی سازشوں اور نظریہ پاکستان کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ دفاع پاکستان کیلئے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کر سکیں۔ 1947ء کی طرح آج بھی پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں عروج پر ہیں۔ آج ایک بار پھر ملک میں قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...