اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے دوہرے قتل میں ملوث مجرم اخلاق احمد کو دو بار پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔ اخلاق احمد نے عاشم خان اور نوازش کو زمین کے تنازع پر قتل کر دیا تھا ۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز سماعت کی۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مجرم اخلاق احمد نے دو افراد کو قتل کیا جو تمام ثبوتوں سے ثابت ہو چکا ہے۔ ماتحت عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنائی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم کو دو بار پھانسی دینے کی سزا روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔