لاہور (سپیشل رپورٹر) الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں، ریٹرننگ افسروں اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی اور کہا گیا ہے کہ اگر حکومت پنجاب نے کوئی افسر تبدیل کرنا ہے تو پہلے الیکشن کمشن سے اجازت لینی پڑے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب فتح محمد کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو دفاتر، ٹیلی فون، فیکس، سٹاف اور سرکاری گاڑی اور رہائش گاہیں ان اضلاع میں فراہم کر دی جائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات ہونیوالوں میں حبیب اللہ ڈی سی او اٹک کو اٹک، جاوید آفرید ی ڈائریکٹر الیکشن کمشن کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ، ذوالفقار احمد گھمن ڈی سی او کو جہلم، محمود جاوید بھٹی ڈی سی او کو چکوال، محمد شہریار سلطان سیکرٹری اوقاف کو سرگودھا، ضیاء الرحمان ڈی سی او کو خوشاب، شیر عالم مسعود او ایس ڈی کو میانوالی، احمد کرامت ڈی سی او کو بھکر، محمد رازق ریجنل الیکشن کمشنر فاٹا کو فیصل آباد، نادر چھٹہ ڈی سی او کوجھنگ، وسیم اجمل چودھری سی ای او صاف پانی کمپنی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، افتخار علی ساہو او ایس ڈی کو چنیوٹ، شریف اللہ ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چنیوٹ، عطاء محمد خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کو نسل کو حافظ آباد، ظفر خان سیال ڈی سی او منڈی کو بہاوالدین، لیاقت علی چھٹہ ڈی سی او کو منڈی بہاوالدین، آصف طفیل ڈی سی او کو سیالکوٹ، سید نجف اقبال ڈی سی او کو نارووال، پیر مقبول احمد ریجنل الیکشن کمشنر پشاور کو لاہور، ڈاکٹر فرح مسعودڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کو شیخوپورہ، ڈاکٹر عثمان علی ڈی سی کو او ننکانہ، بشریٰ امان سیکرٹری ہومن رائٹس کو قصور، آصف اقبال ڈی سی او ساہیوال، قیصر سلیم ڈی سی او کو اوکاڑہ، جاوید اختر ڈی سی او کو پاکپتن، عابد حسین ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا کو ملتان، شاہد نذیر ڈی سی او کو لودھراں، ناصر جمال ہوتیانہ کو وہاڑی، خالد محمود شیخ ڈی سی او کو خانیوال، غلام اسرار خان ریجنل الیکشن کمشنر ملتان کو ڈی جی خان، شوکت علی ڈی سی او کو مظفر گڑھ، رانا گلزار احمد ڈی سی او کو لیہ، غازی امان اللہ ڈی سی او کو راجن پور، ہارون خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان کو بہاولپور، سید حید اقبال ڈی سی او کوبہاولنگر، محمد ظفر اقبال ڈی سی او رحیم یار خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر شامل ہیں۔