باہر کا کوئی شہزادہ یا ملک پیسے دو تو کیا اپنا وطن بیچ دینگے: عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے بلوچستان سمیت ملک کے بعض علاقوں میں نایاب پرندے تلور کے شکار کے مقدمے میں قبیلے کے سردار عطا الرحمان‘ سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی اپیلیں آج بدھ کو سماعت کے لئے لگانے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے سامنے سوال اٹھایا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد معاملات صوبوں کے پاس جانے کے بعد کیا صوبے آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو شکار کے معاملات میں اجازت کا حق دے سکتے ہیں۔ 3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کوئی باہر کا شہزادہ یا ملک ہمیں پیسے دے تو کیا ہم اپنا ملک بیچ دیں گے۔ پرندے کے شکار بارے حکم امتناعی برقرار رہے گا۔ ایک نایاب پرندے کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ کیا کوئی ایسا معاہدہ موجود ہے کہ امراء اور رئوساء کو شکار کی اجازت ہو گی۔ جبکہ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ صوبوں کی مرضی کے بغیر کیا وزارت خارجہ صرف شکار کی حد تک مداخلت کر سکتی ہے۔ جبکہ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا حکومت نے شہزادوں سے کسی معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں کہ انہیں غیر قانونی شکار کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ 15 نومبر سے 15 فروری تک ایک شکاری کو صرف 100 پرندے کا شکار کرنے کی اجازت ہے اور یہاں 2100 پرندے ایک ساتھ مار دیئے گئے ہیں۔ اس دوران ایک قبیلے کے سردار عطاء الرحمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے چار درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور اس شکار سے لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...