اسلام آباد میں نصب قائداعظم کی تصویر کے نیچے ’’ایمان، اتحاد، نظم و ضبط‘‘ کی ترتیب شاید درست نہیں، ٹھیک کیا جائے : رضا ربانی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں قائدایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے نعرے ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کی ترتیب کو نہیں چھیڑنا چاہیے بلکہ ہمارا مقصد ان تینوں خوبیوں کو اپنانا ہونا چاہئے، اوّل تو یہ ریسرچ سکالروں کا کام ہے جبکہ اگر ترتیب آگے پیچھے ہو بھی جائے تو مقصد میں کوئی فرق نہیں پڑتا، قائد اعظم رہتے اشرافیہ کے درمیان تھے جبکہ انکا دل مزدوروں کیلئے دھڑکتا تھا۔ قبل ازیں چیئرمین سینٹ نے کہا اسلام آباد ائرپورٹ سے آتے ہوئے پہاڑی پر نصب قائداعظم کی تصویر کے نیچے لکھے انکے نعرے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی ترتیب شاید درست نہیں اس کو ٹھیک کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...