اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد 14 اگست سے پارٹی کے اندر جدوجہد کا آغاز کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین 14 اگست کو اہم پریس کانفرنس کرینگے۔ وجیہہ الدین کی صدارت میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، تمام متنازعہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ پارٹی میں ناراض ارکان کو انصاف دلائیں گے۔ ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا گیا۔