لاہور (خصوصی رپورٹر) چائنز پیپلز ایسوسی ایشن برائے امن و تخفیف اسلحہ کے نائب صدر ہی جن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ترقی دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے فلاح عامہ کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدام اٹھائے ہیں اور پنجاب کے شہروں میں ترقی نظر بھی آ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پنجاب کا شمار خوشحال صوبوں میں ہو گا۔