ایم کیوایم نے استعفے دے کرغلط فیصلہ کیا،نتائج بھگتنا ہوں گے: شیخ رشید

Aug 12, 2015 | 18:30

ویب ڈیسک

ایم کیوایم کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پروقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی سیاسی تاریخ کا بڑادن ہے، الطاف حسین نےاستعفوں کا فیصلہ کرکے بڑا قدم اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ اب ایم کیوایم سڑکوں پرآئےگی،اگلے 100دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ استعفوں کاغلط فیصلہ ایم کیوایم کو بھگتنا پڑےگا،انہوں نے ایم کیوایم اورفوج کے درمیان صلاح کرانےکی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کواسمبلیوں میں رہنا چاہیے، فوج نہیں چاہتی کہ ان کی تضحیک ہو۔

مزیدخبریں