شیری رحمان نے جعلی بم ڈیٹیکٹرز کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی شیری رحمان نے جعلی بم ڈیٹیکٹرز کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ کراچی ائرپورٹ پر حملے کے بعد جعلی بم ڈیٹیکٹرز کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ دو سال گزرنے کے باوجود جعلی بم ڈیٹیکٹرز اب بھی زیر اہتمام ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اے ایس ایف بھی یہی آلات بنا رہی ہے۔ حکومتی ایجنسی کھوجی کے 15 ہزار بم ڈیٹیکٹرز مختلف مقامات پر زیر اہتمام ہیں سیکورٹی کا یہ جھوٹا احساس ہمارے لئے قابل قبول نہیں اتنے بڑے پیمانے پر کوتاہی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ شیری رحمان نے کہا 22 اگست کو معاملہ سینٹ میں اٹھایا جائے گا۔جعلی بم ڈٹیکٹر کیخلاف سینٹ میں توجہ دلائونوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جعلی بم ڈٹیکٹر سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ سکیورٹی چیکنگ کیلئے بوگس ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔ جعلی بم ڈٹیکٹرز سکیورٹی رسک ہیں۔ وزیرداخلہ ایوان میں وضاحت کریں۔

ای پیپر دی نیشن