محب وطن شہری قائداعظم کے نقش قدم پر چلیں : خورشید احمد

Aug 12, 2016

لاہور ( خصوصی رپورٹر ) آل پاکستان ایرگیشن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کنونشن بختیار لیبر ہال لاہور زیر صدارت چودھری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا۔ بختیار لیبر ہال سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت خورشید احمد‘ چودھری خوشی محمد کھوکھر اور دیگر قائدین نے کی۔ کارکنوں کی قومی کانفرنس سے خورشید احمد بزرگ مزدور رہنما جنرل سیکرٹری آ ل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تمام محب الوطن شہری انکے نقش قدم پر چلیں انہوں نے اپنی تمام جائیداد قوم کو وقف کر دی اور خود ایک روپیہ ماہانہ تنخواہ لی جبکہ آج کے سیاست دانوں نے ملک میں اربوں روپے کمائے اور اسمبلیوں میں اپنی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا۔

مزیدخبریں