واشنگٹن(این این آئی+ اے پی پی) رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ داعش جنگجو بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ اورہلیری داعش کے بانی ہیں، امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ وہ (دولتِ اسلامیہ والے) بہت سے پہلوؤں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دینے کے لیے اسے تین بار دہرایا۔اس تقریر میں انھوں نے اوباما کا پورا نام لیا، بارک حسین اوباما۔ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو بھی ملوث کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں۔دریں اثنا ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن امیدوار حد عبور کرگئے۔