عراق، شام کی سرحد پر داعش کو فنڈ فراہم کرنیوالا جاسم الجبوری مارا گیا

بغداد (اے ایف پی) عراق اور شامی سرحد کے قریبی علاقے القائم میں کرد اور امریکی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں داعش کی فنڈنگ کرنیوالے جنگجو سمیع جاسم الجبوری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ تیل اور گیس کی آمدن سے رقوم جنگجہ تنظیم کو فراہم کرتا تھا اور محکمہ خزانہ نے اس پر پابندیاں لگا رکھی تھیں۔آپریشن کی صحیح جگہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ وائٹ ہا¶س کے نمائندے بریٹ نے کہا موصل کا داعش قبضہ چھڑانے کیلئے عراقی سیاستدان متحد ہو جائیں۔

ای پیپر دی نیشن