امریکی عدالت کا 9 عورتوں اور ایک بچی کے قاتل سابق فوجی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی عدالت نے 9 عورتوں اور ایک بچی کے قاتل سابق فوجی اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔63 سالہ لونی ڈیوڈ فرینکلین پر 1985ءسے 2007ءکے دوران9 عورتوں اور ایک 15 سالہ بچی کے قتل اور عصمت دری کے الزامات عائد تھے جو اس سال مئی میں اس کے مقدمہ کی کارروائی کے اختتام پر اس پر ثابت ہوئے۔ پولیس کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران مجرم نے بتایا کہ اس کے جرائم کی ابتدا 1974 ءمیں ہوئی جب اس نے جرمنی میں تعیناتی کے دوران ایک 17 سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد اس کی عصمت دری کی اور اس کو قتل کردیا۔
امریکہ/سزائے موت

ای پیپر دی نیشن