امریکہ : پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے سیاہ فام نوجوان کی دوسری برسی پر مظاہرہ

Aug 12, 2016

نیویارک (اے پی پی) امریکی ریاست مزوری کے شہر فرگوسن میں سیاہ فام نوجوان مائیکل براو¿ن کی دوسری برسی کے موقع پر احتجاج کے دوران اس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کو ایک کار نے ٹکر مار دی۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی سے ٹکرانے والا شخض کس حد تک زخمی ہوا ہے۔ فرگوسن کی مرکزی گلی میں جب شام کے وقت مظاہرین کا مارچ جاری تھا تو ایک کار نے مظاہرے میں شامل ایک شخص کو ٹکر ماری۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دیگر مظاہرین نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اپنی بندوقیں نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ ہیتھر ڈیمین کا کہنا ہے کہ گولیاں فضا میں اڑ رہی تھیں اور میں نے چیخنا شروع کر دیا۔ فرگوسن کے پولیس افسر جیف سمال کے حوالے سے سینٹ لوئس پوسٹ ڈسپیچ نامی اخبار کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ کار چلانے والی خاتون مظاہرین سے جان بوجھ کر نہیں ٹکرائی تھیں اور وہ ان کے ساتھ بہت تعاون کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑی پر گولیاں لگنے سے سوراخ ہوئے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔قبل ازیں مائیکل براو¿ن کے والد نے اپنے بیٹے کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ ان کے بیٹے نے خاندان کا نام بلند کیا ہے اور دنیا کی آنکھیں کھولی ہیں اور انھیں بتایا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاہ رنگ خوبصورت ہے۔خیال رہے کہ 2014ءمیں ایک سفیدفام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک 18 سالہ سیاہ فام امریکی نوجوان مائیکل برا¶ن کی ہلاکت ہوئی تھی تب سے اب تک فرگوسن شہر میں کئی مظاہرے ہو چکے ہیں۔
مظاہرے/فائرنگ

مزیدخبریں