راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو چاقو سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم کو مورگاہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ملزم کو متاثرہ لڑکیوں نے بھی شناخت کر لیا ہے ملزم چھری کے وار سے ایک نرس کو قتل اور کئی خواتین کو زخمی کر چکا ہے گرفتار ملزم ناڑہ مٹور کے موٹہ کا رہائشی ہے۔