بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ روز ایک ہسپتال میں آتش زدگی کے واقعے کے نتیجے میں 11 نومولود بچوں کی ہلاکت کے اندوہناک واقعے کے بعد خاتون وزیرصحت عدیلہ حمود نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیرصحت نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے براہ راست استعفے کا اعلان کیا۔قبل ازیں وزارت صحت کے ترجمان احمد الرودینی نے بتایا تھا کہ بغداد کے مغرب میں واقع الیرموک ہسپتال میں منگل کی نصف شب کے بعد آگ لگی تھی اور یہ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ زچہ وبچہ وارڈ میں انتیس خواتین زیرعلاج تھیں اور انہیں شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ سات نومولود بچوں کو بھی بچا لیا گیا ہے اور انہیں بھی بغداد کے دوسرے ہسپتالوں کے زچہ وبچہ وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار نے وارڈ میں آتشزدگی سے گیارہ بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھویں سے تین اور بچے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
مستعفی