بھارت میں سیاحتی مقامات پر ’سیلفی ڈینجر زون کے بورڈ نصب کرنے کی ہدایت

Aug 12, 2016

نئی د ہلی ( بی بی سی ) بھارت میں مرکزی حکومت نے مختلف ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے سیاحتی مقامات جہاں حادثات کا خطرہ ہو وہاں خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے بورڈ نصب کریں۔جس ’سیلفی ڈینجر زون‘ درج ہو۔ حکومت نے یہ فیصلہ سیاحتی مقامات پر سیلفی لینے کے دوران حادثات کے باعث شرحِ اموات بڑھنے کے بعد کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں مختلف ریاستوں کے محکم? سیاحت کے سکریٹریز کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے تمام علاقے جہاں خطرہ ہو سکتا ہے کہ وہاں باقاعدہ نشاندہی کی جائے۔ وزارت سیاحت کی ایڈیشنل سکریٹری جنرل میناکشی شرما نے کہا کہ خطرے کے حامل علاقوں میں سیاحتی پولیس اور رضا کار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے بورڈ بھی لگائے جائیں۔ میناکشی شرما نے حکام کو ہدایات دی ہیں کہ ایسے مقامات جہاں ’ممکنہ خطرہ‘ ہے وہاں باڑ لگائیں اور ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائیں۔

مزیدخبریں