ترک حکام کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریبا 35 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک اعلیٰ ترک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ان میں سے17 ہزار 7 سو 40 مشتبہ افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ 11 ہزار5 سو 97 کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5ہزار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔