کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹائون اور سعید آبادمیں پانی کے شدید بحران پر پیاسے عوام نے جمعہ کو آر سی ڈی ہائی وے، حب ریور روڈ کو احتجاجا بلاک کردیااو رمظاہرہ کیا پانی کی قلت کے خلاف پر امن احتجاج کی اپیل آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلدیہ ٹائون نے کی تھی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعدا دمواچھ گوٹھ موڑ کے قریب حب ریور روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئی۔ مظاہرین نے پانی کی قلت کے خلاف نعرے بازی کی اور علاقے میں پانی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے جے یوآئی کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی حافظ نعیم، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن کے اقبال خاکسارپیپلزپارٹی کے موسیٰ مولانا عثمان اعوان اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ لاکھوں کے آبادی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن کسی جانب سے اس کا نوٹس نہیں لیاجاتا آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹائون کے تمام علاقوں کو شیڈول کے مطابق ہر دس دن بعد پانی فارہم کیا جائے۔ پانی سپلائی کے د وارن واٹبورڈ بلدیہ ہائیڈرینٹ کو بند رکھا جائے سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پربلدیہ ٹائون کے لئے 36 انچ کی الگ پائپ لائن بچھانے کا انتظام کرے واٹر بورڈ کے نااہل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے بلدیہ ٹائون کی 48انچ کی لائن سے جہاں جہاں پانی چوری ہوتا ہے روکا جائے او رلیکج کی مرمت کرائی جائے جن علاقوںمیںپانی کی لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں فوری طور پر انہیں تبدیل کیا جائے۔ اس موقع پر سابق کونسلر اشرف اعوان کے علاوہ مفتی فیض الحق، عطا الرحمن خالد مشوانی، تحریک انصاف کے افضل خان، ابراہیم خان اور علاقے کی سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی بعد ازاں دو گھنٹے احتجاج اور مطالصبات پیش کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طورپرمنتشر ہوگئے ۔
پانی قلت/مظاہرہ
بلدیہ ٹائون کے پیاسے عوام کا حب روڈ پر احتجاجی دھرنا
Aug 12, 2017