نواز شریف کے عوامی استقبال نے ”جنون“ کو دفن کر دیا: پرویز ملک

Aug 12, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی ملک ریاض،مہر اشتیاق،میاں مرغوب ، سید توصیف شاہ،غزالی بٹ رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،یٰسین سوہل،ماجد ظہور ڈپٹی میئرز نذیر خان سواتی، اعجاز حفیظ، چوہدری بلال،مشتاق مغل، وقاص صدیقی سمیت دیگر بھی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ قائد کے عوامی استقبال نے جنون کو دفن کردیا ،لاہور کا استقبال ریکارڈ توڑے گا اورتاریخ رقم کریگا۔ عوام کل بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔

مزیدخبریں