کراچی ( نیوز رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کراچی کے نائب امیر نعیم انصاری نے کہا ہے کہ تحریک قصاص 14شہداءکے قاتلوں کی پھانسی تک جاری رہے گی۔کارکنان قائد انقلاب کی کال کے منتظر ہیں ہم قربانیاں دینا بھی جانتے ہیں حساب لینا بھی جانتے ہیں۔ قوم چوروں کو کندھوں پر اٹھانے والے عقل کی دنیا سے پیدل ہیں۔ن لیگ کی ریلی پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف ہے انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے ۔مگر قوم ن لیگ کا بھارتی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دے گی۔نعیم انصاری نے کہا شہداءانقلاب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ہم انصاف دینے والے اداروں کی توجہ 14لاشوں کی طرف دلاتے ہیں کہ وہ آپ سے انصاف کا تقاضا کر رہی ہیں۔
تحریک قصاص 14شہداءکے قاتلوں کی پھانسی تک جاری رہے گی‘ نعیم انصاری
Aug 12, 2017