کرا چی (لیڈی رپورٹر )وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی صور ت میں پا کستا نیو ں کی خدمت کے لئے ایک مسیحا عطا کیا تھا ،وہ ہم سب کو چھو ڑ کر اپنے ما لک حقیقی سے جاملیں ۔صوبا ئی مشیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فا ﺅ "اماّں "جذا م کے مریضو ں کے لئے مسیحا تھیں ،انہو ں نے اپنی زندگی کے 57سال جذام کے مریضو ں کی بے لو ث خدمت کے لئے وقف کر دیئے۔ انہو ں نے اپنے کلینک کا آغاز لکڑ ی سے بنی ہو ئی جگی سے کیا اور اس کے دا ئر ے کا ر کو وسعت دیتے ہو ئے پو ر ے پا کستا ن میں لپرو سی سینٹرز قائم کئے ۔شمیم ممتا ز نے کہا کہ اماّں فا ﺅ کی انسا نیت سے محبت کو خرا ج تحسین پیش کر نے کے لئے ان کے پا س الفا ظ نہیں ہیں ۔صوبا ئی مشیر نے مزید کہا کہ صو فیو ں کی دھرتی سندھ سے جر منی کے لو گو ں کا پرا نا تعلق ہے ۔سندھ کے عوام جرمنی کے مقرو ض ہیں۔ "ار نسیٹ ٹر مپ ،ایلسا قا ضی ،اینی میری شمل اور اب عظیم خا تو ن ڈاکٹر رو تھ فا ﺅ نے مختلف شعبو ں میں سندھ میں گرا ں قدر خدما ت انجا م دیں ۔صو با ئی مشیر شمیم ممتا ز نے حکومت پا کستا ن کی جا نب سے ڈاکٹرروتھ فا ﺅ کی خدما ت کے اعترا ف میں ان کی تدفین ریا ستی اعزا ز کے ساتھ کر نے کے اعلا ن کو سرا ہا ہے ۔