بانیانِ پاکستا ن کی اولادیں وطن کی ترقی کےلئے عملی جد و جہد کریں،علامہ شاہ عبد الحق

Aug 12, 2017

کرا چی (نیو ز رپو رٹر) جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کا قیام انگنت قربانیوں کے بعد ممکن ہوا آج کی نسل کو آزادی جیسی نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن بنا نے والوں کی اولادیں وطن عزےز استحکام و ترقی کےلئے اپنی عملی جد و جہد جا ری رکھےں ۔انہوں نے آرام باغ مسجد میں جما عت اہلسنّت کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنّت ہمےشہ پرُامن اور محب وطن رہے ہےں اور آج بھی ملک کےلئے اپنا بھر پو ر مثبت کر دار اداکر ےں گے۔ انہوں نے کہا کہ جما عت اہلسنّت 70واں یوم آزادی بھر پور جوش اور قومی جذبے سے منائے گی۔شاہ عبد الحق نے کہا کہ طالبا ن ،داعش اسلام اور پا کستا ن کے دشمن ہےں ہم دہشت گردوںکا سر کچلنے کےلئے حکو مت اور فو ج کا بھر پو رسا تھ دےنگے ۔پا کستا ن کو دہشت گر دی کے ناسورسے نجا ت دلانے کےلئے فوجی آپر ےشن منطقی انجا م تک جاری رکھاجائے۔اس موقع پر صوفی حسین لاکھانی ،سید رفیق شاہ،مفتی ناصر خان ترابی،سید عبد القادرشیرازی،عبد الحق شاہ سیفی،مولانا عبد الحفیظ معارفی،مولانا شوکت سیالوی،مولانا ذاکر صدیقی،میر غالب شاہ ،مولانا عاشق سعیدی،مفتی بلال ،مولانا حامد کاغانی،مولانا فیض الہادی،مصطفی میاں،نوید عباسی،عبد اللہ خلصائی کے علاوہ جما عت اہلسنّت کے علاقائی عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں