میرپورخاص کے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراﺅنڈ میں سنٹیتھک ٹرف بچھائی جائے گی

میرپورخاص(بیورو رپوٹ)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراﺅنڈ میں سنٹیتھک ٹرف بچھائی جا رہی ہے اور یہاں کے ہاسٹل اور باسکٹ بال کورٹ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑی ان سہولیات سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپورخاص کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کرنے کے بعد کیا ۔سیکریٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان سلیم رضا کھوڑو، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن ،چیف انجینئر محمد اسلم مہر،ایگزیکٹیو انجینئر نجم الدین ،کنسلٹنٹ علی نواز تالپور،اسسٹنٹ انجینئر محمد علی سوہو،صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن واحد حسین پہلوانی،سیکریٹری ذوالفقار وسان، شاہنواز مغل ،ڈ ی ایس اوارشد آرائیں ، علی بلوچ ،کریم وسان ، ملک اقبال ،نعیم غوری اور امام بلوچ سمیت دیگر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بنائے گئے دیگر اسپورٹس کمپلیکس سے میرپورخاص اسپورٹس کمپلیکس سب سے اچھا ہے یہاں پر بین الاقوامی معیار کا ہاکی گراﺅنڈ موجود ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے لئے بھی بہترین سہولیات میسر ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں موجود کرکٹ گراﺅنڈ میں بہت جلد فلڈ لائٹ تنصیب کی جائیں گی اور گراﺅنڈ کے ڈرینج سسٹم کو مزید بہتر کیا جا ئے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن