اقوام متحدہ صنعاءہوائی اڈے کا کنٹرول خود سنبھال لے : عرب اتحاد

Aug 12, 2017

صنعائ(نوائے وقت نیوز)عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صنعاءہوائی اڈے سے تجارتی اور مسافر بردار پروازوں کی از سرنو بحالی کے لیے ہوائی اڈے کا کنٹرول کسی غیر جانب دار ادارے کے پاس ہونا ضروری ہے۔ جب تک ہوائی اڈے کا کنٹرول یمن کی آئینی حکومت کے پاس نہیں آجاتا تب تک اقوام متحدہ کو یہ ذمہ داری انجام دینا چاہیے۔ایک بیان میں ترکی المالکی نے کہا کہ صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باغیوں کی زیرنگرانی پروازوں سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سلامتی کو بھی خطرات درپیش ہیں۔ سمگلنگ، غیر قانونی آمد ورفت، اسلحہ اور ممنوعہ اشیاءکی آمد ورفت روکنے کے لئے صنعاءکے ہوائی اڈے کا انتظام وانصرام باغیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے دیا جانا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے صنعاءکے ہوائی اڈے پر تجارتی پروازوں کو بند کئے جانے سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کررہا ہے۔

مزیدخبریں