سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے اور ہڑتال کی وجہ سے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں سینکڑوں مریضوں کو سخت پریشانی کاسامنا رہا جو علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل وخوار ہوئے، کام چھوڑ ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اپنی سیٹوں سے غائب رہے اور ڈیوٹی پر واپس آنے سے انکار کردیا، مطالبات منظور نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے گیارہ روز قبل ہڑتال شروع کی تھی اور آئوٹ ڈور میں نہ گئے جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے زلیل وخوار ہونا پڑا ہے، مریضوں شازیہ صدیق، نتاشہ بی بی، سمیرا تحسین، اختر بی بی، انور، کریم اللہ، شہادت علی اور دیگر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز تنخواہیں اور مراعات حکومت سے لیتے ہیں اور کام چھوڑ ہڑتال کرکے غریب مریضوں کو مار رہے ہیں جس کا حکومت کو نوٹس لے کر کام چھوڑ ہڑتال کرنے والے ینگ ڈاکٹروں کو نوکریوں سے باہر نکال دینا چاہیے ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق مطالبات کی منظور ی تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔