اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور چےن نے تےن درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط کردےے ہےں جس کے ذرےعے325 ملےن ڈالرز لاگت سے زائد سازوسامان بےجنگ برآمد کےا جائے گا۔ اس کامقصد بزنس پر پڑنے والے پرائےوےٹ تاجروں اور بزنس مےنوں کے خدشات کو دور کرنا ہے جو حکومتی سطح کے تجارت سے پڑنے والے تھے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقرےب اسلام آباد مےں ہوئی تھی جس مےں 18 چےنی کمپنےوں نے 38 تجارتی معاہدے کئے۔ ان معاہدوں کے ذرےعے الےکڑک کاپر، فش مےل، سمندری غذا اور سنگ مرمر سمےت دےگر اشےاءکی برآمد کو آسان بناےا جائے گا۔ تقرےب مےں پاکستان مےں چےنی سفےرونگ ڈانگ اور ٹی ڈےپ کے سےکرٹری امان خان بھی موجود تھے۔
تجارتی معاہدے