اوسلو (نیٹ نیوز) ناروے کے آسمان پر گزشتہ دنوں رنگوں کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، کئی علاقوں میں دکھائی دینے والا یہ قدرتی منظر رنگین لہریں فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گرد موجود برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکرانے سے وجود میں آیا جنہیں کئی علاقوں میں دیکھا گیا۔