لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی حکومتوں کو جاری کےے جانے والے تمام فنڈز صوبائی فنانس کمشن کے تحت جاری کےے جائےں گے ترقےاتی منصوبوں کے لےے مختص کردہ گرانٹ غےر ترقےاتی مدات مےں خرچ کی جائے گی نہ غےر ترقےاتی فنڈز پر کوئی کٹوتی لگائی جائے گی۔ اربن کونسلز کا حصہ اربن کونسلز اور رورل کا رورل کونسلز پر خرچ کےا جائے گا۔ ےونےن کونسلز ضلعی کونسلز کی معاونت سے دےہی علاقوں مےں صحت و صفائی سے متعلقہ اُمور سرانجام دےں گی۔ فضلے کو اثاثے کے طور پر استعمال کےا جائے گا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزےر خزانہ نے کہا ہے کہ ای اےگرےکلچر کرےڈٹ سکےم کے تحت پہلے مرحلہ پر چھوٹے بڑے کسانوں کو 75,000سمارٹ فونز دئےے جائےں گے۔
۔ جن مےں اُن کے استعمال کی بنےادی اپلےکےشنز پہلے سے موجود ہوں گی۔ سمارٹ فونز کی مدد سے قرضوں کی آن لائن سسٹم کے تحت وصولی و ادائےگی اور فصلوں کی دےکھ بھال، کےڑے مار ادوےات، موسمی اثرات سے تحفظ اور پےداوار مےں اضافے جےسی ضروری معلومات تک رسائی کو ممکن بناےا جائے گا۔ ای اےگرےکلچر کرےڈٹ سکےم سبز انقلاب کا ذرےعہ بنے گی۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار نےو منسٹر بلاک پےپلز ہاﺅس مےں ای اےگرےکلچر کرےڈٹ سکےم کی سٹےرنگ کمےٹی کے تےرھواں اجلاس کی صدارت کے دوران کےا۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ پنجاب کی معےشت کا بےشتر انحصار زراعت پر ہے ےہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت مقامی پےداوار مےں اضافے اور کسان کے اطمےنان کے لےے ہر ممکن قدم اُٹھانے کے لےے تےار ہے۔