ساﺅتھ پنجاب فارسٹ کمپنی نے شجرکاری کے حوالے سے سیمینار منعقد کئے

Aug 12, 2017

پشاور/ اسلام آباد (پ ر) ساﺅتھ پنجاب فارسٹ کمپنی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے جنگلات لگانے کے مواقعوں کی فراہمی کے بارے میں دو مشاورتی سیمینار منعقد کئے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پروپوزلز کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے سوالات کے جواب اور تجاویز کا حصول تھا۔
اس موقع پر حافظ محمد اویس، ڈائریکٹر (پراجیکٹس اینڈ آپریشنز) ایس پی ایف سی نے جنوبی پنجاب کے اندر جنگلات کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی ایف سی کی جانب سے جنوبی پنجاب کا 99 ہزار 77 ایکٹ رقبہ جنگلات لگانے کے لئے سرمایہ کاروں کو 15 سال کیلئے فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں سرمایہ کاری سے 15 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی معیشت مضبوط ہو گی، لکڑی کی صنعت کو ترقی و فروغ حاصل ہو گا اور اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔

مزیدخبریں