ایف بی آر نے 17 ہزار صفحات پر مشتمل ٹیکس دہندگان کی نئی ڈائریکٹری جاری کردی

Aug 12, 2017

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو نے 17ہزار صفحات پر مشتمل ٹیکس دہندگان کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ڈائریکٹر ی کا اجراءکیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار 892 تھی جو 2016ءمیں بڑھ کر 12 لاکھ 16 ہزار 614 ہوگئی ہے۔ چار سال میں ٹیکس ادا کرنے والوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا مقصد ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے، ان اقدامات کا مقصد ٹیکس کلچر کا فروغ اور شفافیت ہے۔ دفاع، ترقیاتی پروگرام اور دوسرے کاموں کے لیے ٹیکس نیٹ اور محاصل میں اضافہ ضروری ہے۔ رواں سال جی ڈی پی کا 6 فیصد کا ہدف حاصل کریں گے۔ جمعہ کووزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر ہاو¿س اسلام آباد میں گزشتہ مالی سال کی ٹیکس دائریکٹری کے اجراء کی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ٹیکس ڈائریکٹر ی 17ہزار صفحات پر مشتمل ہے،جو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کردی گئی ہے۔ یہ چوتھی ٹیکس ڈائریکٹر ی ہے۔ چار سال میں ٹیکس ادا کرنے والوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پارلیمنٹرین کی 2016ءکی ڈائریکٹر ی پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔ پچھلے سال جی ڈی پی 5.3 فیصد رہی جبکہ رواں سال کا 6 فیصد کا ہدف حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں