;;داعش اور القاعدہ اب بھی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں:امریکی رپورٹ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ داعش اورالقاعدہ اب بھی دنیا کے لیے خطرہ ہیں اوران سے ہر وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق ایک تازہ امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انتہا پسند گروہ داعش کئی بڑی ٰ ناکامیوں کے باوجود اب بھی یورپ میں اپنے حامیوں کو رقوم فراہم کرنے اور حملوں پر اکسانے کے قابل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی برداری نے شام اور عراق میں اس جنگجو گروہ کے خلاف کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن داعش کے طرف سے حملوں کا خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور کچھ عرب ممالک میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
امریکی رپورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...