مہاجرین کے ڈبونے کے واقعے نے دل توڑ دیا،سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ

Aug 12, 2017

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل انتونیو گوٹیریش نے کہا ہے کہ دو روز میں دو مرتبہ انسانوں کے سمگلروں کے ہاتھوں تارکین وطن کو سمندر میں پھینک دیے جانے کے واقعات سے انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

یمنی پانیوں میں گزشتہ دو روز میں دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جب خلیجی ممالک کا رخ کرنے والے افریقی تارکین وطن کو انسانوں کے سمگلروں نے یمنی ساحلوں کے قریب جبراسمندر میں چھلانگیں لگانے پر مجبور کیا۔ مسلسل سانحات انتہائی افسوس ناک ہیں۔اس پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مختلف مقامات پر جاری تنازعات کے حل کے لیے کوشش کریں، جو اس حد تک بڑی تعداد میں مقامی افراد کو مہاجرت پر مجبور کر رہے ہیں۔

x
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل انتونیو گوٹیریش نے کہا ہے کہ دو روز میں دو مرتبہ انسانوں کے سمگلروں کے ہاتھوں تارکین وطن کو سمندر میں پھینک دیے جانے کے واقعات سے انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔یمنی پانیوں میں گزشتہ دو روز میں دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جب خلیجی ممالک کا رخ کرنے والے افریقی تارکین وطن کو انسانوں کے سمگلروں نے یمنی ساحلوں کے قریب جبراسمندر میں چھلانگیں لگانے پر مجبور کیا۔ مسلسل سانحات انتہائی افسوس ناک ہیں۔اس پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مختلف مقامات پر جاری تنازعات کے حل کے لیے کوشش کریں، جو اس حد تک بڑی تعداد میں مقامی افراد کو مہاجرت پر مجبور کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں