پاکستان ریلوے 14اگست کو ”آزادی سپیشل ٹرین“ چلائے گی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے نے 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ایک خوبصورت ٹرین بنام”آزاد ٹرین اسپیشل“ چلانے کا اہتمام کیا ہے۔ ڈی ایس ریلوے عبدالمالک اور ڈی سی او ر راولپنڈی ڈویثرن علی رضا حبیب نے بتایا کہ یہ ٹرین 13اگست کو شام 7-15بجے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پہنچے گی اور 14اگست کی رات راولپنڈی اسٹیشن پر دستیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ اس ٹرین میں قومی ثقافت کے حوالے سے چاروں صوبو ں بشمول آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان کے فلوٹس تیار کئے گئے ہیں اس کے علاوہ قومی ہیروز کی تاریخی معلومات پر مبنی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں جو کہ عوام کے ذوق و دلچسپی کا باعث بنیں گی، اسپیشل آزادی ٹرین میں قومی ثقافت کے حوالے سے لوک ورثہ کے گلوکار اور اداکاراپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ اس عظیم الشان موقع پر عوام الناس کو دعوت دیتے ہوئے اپیل کی وہ اس آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے ریلوے اسٹیشن آئیں اور جشن آزادی کی تقریبات اور خوشیوں میں شامل ہو کر ملی یکجہتی کا ثبوت دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...