ٹریفک چوکی چاندنی چوک پر حملے کے ملزم کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ٹریفک چوکی چاندنی چوک پر حملہ کے مقدمہ میں ملزم کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ایک دوسرے مقدمہ میںملزم کو اشتہاری قراردیا۔عدالت نے ٹریفک چوکی پر حملہ کے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ حمزہ یونس کو نیوٹاﺅن پولیس نے ٹریفک چوکی حملہ کیس میں گزشتہ روز گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔ایک اور مقدمہ میں عدالت نے پولیس مقابلے کے مقدمہ میںنامزد ملزم حامدکو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے اشتہارجاری کردےے ہےں اور سماعت22اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔ملزم حامد کے خلاف رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جو عدالت عالےہ سے ضمانت کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت آئندہ تارےخوں تک ملتوی کردی گزشتہ روزعدالت نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم فیاض کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 26اگست ،سی ٹی ڈی کے ہی بارود کیس میں ملزم اسد کے خلاف سماعت بھی 26اگست ،ملزم عنایت شاہ کے خلاف فتح جنگ کے پولیس مقابلہ کیس کی سماعت 28اگست جبکہ ملزم داﺅد کے خلاف سی ٹی ڈی کی کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کے مقدمہ کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...