اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزارتِ انسانی حقوق نے کےپیٹل ڈوےلےپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ےومِ آزادی کے دن کی 70 سالہ تقرےبات کا آغاز شجرکاری مہم کے تحت اسلام آباد کے روز اےنڈ جےسمےن باغ مےں70پودے لگا کر کےا۔ اس موقع پروزارتِ انسانی حقوق کی سےکرٹری محترمہ رابعہ جوےری آغا ، وزارتِ انسانی حقوق کے افسران اور سول سوسائٹی کی اےک بڑی تعداد موجود تھی۔علاوہ ازےں سےنےٹر نزہت صدےقی ، زاہد محبوب، ڈاےکٹر ٹرےنگ اےنڈ پروگرام پاکستان بوائے اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن اور چائلڈ پروٹےکشن سےنٹر کے سٹرےٹ بچوں کی کثےر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پروزارتِ انسانی حقوق کی سےکرٹری رابعہ جوےرےہ آغا نے کہاکہ ےوم آزادی کے موقع پر یہ شجرکاری مہم "ستر سال، ستر درخت" کے عنوان سے شروع کی گئی ہے جسکا مقصد نہ صرف عوام مےں ماحولےاتی آلودگی اور درختوں کی اہمےت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے بلکہ ماحولےاتی تبدےلےوں سے نبرد آزما ہونا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹری پلانٹےشن کےمپےن اسلام آباد کے ساتھ ساتھ تمام رےجنل آفسز مےں بھی شروع کی جائے گی۔وزارتِ انسانی حقوق کی سےکرٹری رابعہ جوےرےہ آغا نے بتاےا کہ وزارتِ انسانی حقوق اس بات پر ےقےن رکھتی ہے کہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جسکا ذکر قوام ِ متحدہ کی بےن الاقوامی چارڈٹر مےں بھی ملتا ہے۔ اس مقصد کے لےے ہمےں ماحول دوست پالےسی اپنانا ہو گی جس کے لےے سول سوسائٹی کا تعاون انتہائی اہم ہے۔