اے این پی نے سردار حسین بابک کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا

Aug 12, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پی کے 22بونیر سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک کو صوبائی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیااس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں سردار حسین بابک کی زیر صدارت پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا ، تمام نو منتخب ممبران اسمبلی سے متفقہ طور پر سردار حسین بابک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب کیا اس موقع پر اہم امور بھی زیر غور آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ اے این پی صوبائی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور صوبہ کے مفادات کی جنگ بھرپور انداز میں لڑی جائے گی، اجلاس سے خطاب میں سردار بابک نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے مسائل اسمبلی اور اسمبلی سے باہر ہر فورم پر اجاگر کئے جائیں گے اور صوبہ کے حقوق پر بطور اپوزیشن کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی اپوزیشن میں رہ کر صوبہ اور عوام کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھے گی۔
بابک/ پارلیمانی لیڈر

مزیدخبریں