باجمارا (بی بی سی نیوز) افریقی ملک برونڈی میں ایک ہیڈ استاد کو ہی طالب علم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ استاد طالبِ علم کا روپ دھارے کمرا امتحان میں امتحان دے رہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کمرہ امتحان پر چھاپا مارا تو وہاں ہیڈ استاد بیٹھا امتحان دے رہے تھا۔ ہیڈ استاد کا پتہ لگانے کے لئے سادہ کپڑوں میں اہلکار رات سے سکول میں موجود تھا لیکن جب کمرہ امتحان میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ نے کسی دوسرے کی جگہ پرچے دینے کے الزام کو مسترد کیا۔ ہیڈ استاد کو تین دوسرے طلبا کے ساتھ حراست میں لیا گیا، اس پر امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے۔ برونڈی میں اہم امتحانات کے دورانِ امتحانی مراکز دوسری سکولوں میں بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمرہ امتحان میں ہیڈ استاد بنیامین کو کوئی پہچان نہیں سکا۔
برونڈ ی: طالب علم کی جگہ امتحان دیتا ہیڈ استاد گرفتار
Aug 12, 2018