چین اور پاکستان کا صحت کے شعبے میں تعاون کا فیصلہ

بیجنگ(آئی این پی)چین اور پاکستان نے صحت عامہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ وینچر کا فیصلہ کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت صحت عامہ کے شعبے میں پاکستان میں پہلے ہی کئی منصوبوں پربیلٹ اینڈ روڈ(بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت چین کے تعاون سے کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار چائنہ ڈیلی میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک اور بی آر آئی پاکستان میں صحت عامہ کی سہولتوں کی توسیع اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جس کے نتیجے میں صحت عامہ کے کئی منصوبے ملک میں جاری ہیں۔گوادر میں ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی طرف سے تعمیر کیے گئے ایمرجنسی ہسپتال کا گزشتہ سال افتتاح بھی کیاجاچکا ہے۔ جو کے مقامی افراد کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ جبکہ سی پیک کے تحت سو ملین ڈالر کی لاگت سے ایک اور ہسپتال بھی گوادر میں تعمیر کیا جائے گا۔جس پر کام جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی اورپاکستانی میڈیکل اداروں کے درمیان طبی سہولتوں،سائنسی تحقیقات ،جدت ،طبی تربیت اور بین الاقوامی تبادلوں کے سلسلے میں تعاون جاری ہے۔اس سے دونوں ملکوں کے درمیان صحت عامہ سے متعلق صنعتوں میں بھی تعلقات زیادہ مضبوط ہونگے۔اس سال صحت کے شعبے میں تعلقات کو بلندیوں تک لے جانے کے لیے کئی فورم منعقد کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...