بنکاک / اسلام آباد (آئی این پی) تھائی لینڈ کی مختلف جیلوں میں بند سینکڑوں پاکستانیوں کو سفارت خانے کی جانب سے قانونی مدد نہ ملنے کی وجہ سے طویل سزائوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کا فائدہ اُٹھاکر ایجنٹ مافیا تھائی لینڈ میں پکڑے جانے والے پاکستانیوں کو لوٹ رہی ہے جبکہ پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تھائی حکومت مسائل میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر جائز مدد کرے ، ہم نے ایجنٹ مافیا کا سفارت خانے میں داخلہ بند کر رکھا ہے اور اگر ایسا کوئی شخص ہمارے ہتھے چڑھا تو اُسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اب تک ایسا کوئی مقامی شخص یا وکیل بھرتی نہ کر سکا جو پاکستانیوں کے مقدمات کی اُردویا انگلش سے تھائی زبان میں ترجمانی و پیروی کرکے اُن کو انصاف دلائے ، تھائی لینڈ کی مقامی زبان نہ جاننے کی وجہ سے بیشتر پاکستانی وہاں کی عدالتوں سے طویل سزائیں لے کر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
تھا ئی لینڈ: پاکستانی ملزموں کو سفارتخانے کی مدد نہ ملنے سے طویل سزائوں کا سامنا
Aug 12, 2018