میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کرانے سے انکار کردیا

ینگون (اے پی پی) میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدھسٹ کے غیر انسانی جرائم کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی حکومت کے مشیر اعلی اور وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کے دفتر نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے میانمار، بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اس لئے اس کی نظر میں اس عدالت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔واضح ر ہے کہ اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کے سفیر مسعود بن مومن نے بدھ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت سے درخواست کی تھی کہ ایک قرار داد پاس کرکے، روہنگیا مسلمانوں کے حالات اور ان کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ مظالم کی تحقیقات کے لئے ایک مدت کا تعین کیا جائے۔بنگلہ دیش کے مندوب کی اس درخواست کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے حکومت میانمار سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کو آنگ سان سوکی نے مسترد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن