جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)پی پی 222پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی کو ہارٹ اٹیک، اسلام آباد ہسپتال داخل۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حلقہ 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی پی ٹی آئی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے ہوئے تھے رات کے وقت انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ٹریٹمنٹ کے بعدان کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی جلال پور کے رہنمائوں رانا جمیل احمد، افتخار علی بخاری ودیگر نے ملک غلام عباس کھاکھی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔
پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کو دل کا دورہ، حالت خطرے سے باہر
Aug 12, 2018