واٹر کمشن کے سربراہ کا بدین کا دورہ آلودہ پانی کی فراہمی پر اظہار برہمی

بدین (نامہ نگار) واٹر کمیشن کے سربراہ امیر مسلم ہانی نے بدین کا اچانک دورہ کیا جہاں پر قاضیہ واہ نہر اور واٹر سپلائی کے دورے کے دوران بدین کے سی ایم او اقتدار حسین خواجہ پر برہم ہو گئے کہ قاضیہ واہ نہر کے دونوں اطراف گٹروں کا گندا پانی نہر میں چھوڑا جا رہا ہے اس کو فوری طور پر بند کرنے اور واٹر سپلائی کی جانب سے شہر بھر میں آلودہ پانی کی فراہمی کو بند کر کے شہریوں کو صاف اور فلٹر کا پانی فراہم کیا جائے اور شہر بھر میں گندگی اور گٹر نالوں کے ڈھکن نہ ہونے پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر واٹر کمیشن کے سربراہ نے کھلے گٹروں کو فوری ڈھکنے اور شہر بھر سے صفائی کرانے کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن