ملتان (کرائم رپورٹر) مویشی منڈی میں بھتہ وصولی کے تنازع پر ڈوگر اور ارائیں گروپ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جاں بحق و زخمیوں کو نشتر منتقل کرنے کے دوران دو گروپوں میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دوبارہ تصادم ہو گیا اور مشتعل افراد نے ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر و عملہ ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکل آیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کمشنر ملتان نے مویشی منڈی سیل کروا دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقہ حسن سوالی چوک کے قریب واقع مویشی منڈی میں گزشتہ تین روز سے ڈوگر اور آرائیں گروپ میں ٹینٹ لگا کر جانور فروخت کرکے بھتہ وصول کرنے کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا فائرنگ و ڈنڈے سوٹوں کا استعمال کیا اس دوران دونوں گروپوں کے 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں گروپوں کے مشتعل افراد ن دوبارہ نشتر کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا اور ڈنڈے سوٹے چلائے اس دوران شدید زخمی حالت میں لائے جانے والے دو افراد عبدالجبار اور اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے نشتر کے ایمرجنسی وارڈ میں شدید ہنگامہ آرائی و جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ دیئے جبکہ دیگر نے نقصان پہنچایا۔ اس دوران ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز و عملہ نے کام چھوڑ دیا اور وارڈ سے باہر آ گئے تاہم پولیس افسران بھاری نفری لیکر نشتر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کام شروع کیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا عبدالجبار پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے قریبی عزیز ہے جبکہ اظہر بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ وحید ارائیں گروپ سے ہے کمشنر ملتان ارشاد کیانی نے مویشی منڈی میں لڑائی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے منڈی کو سیل کروا دیا ہے۔