پیزا اور برگر وغیرہ کھانا عقلمندی ہے؟

Aug 12, 2018

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ہمارے ملک میں لسانی ریسٹورنٹ کھل گئے ہیں جو کہ مغربی کھانوں کی فروخت کرتے ہیں۔ ان کھانوں میں پیزا، برگر، شوارما وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کھانے عموماً کچھ وقت کا مزا دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ آج کل کے نوجوانوں اور بچوں میں یہ جنک فوڈز بہت ہر دلعزیز ہیں اور نہایت شوق و رغبت سے کھائے جا رہے ہیں، لیکن ان کا ان کی صحت پر انتہائی خطرناک اثر ہو رہا ہے۔ حالیہ دور میں نوجوان نسل اور کم عمر بچوں میں موٹاپا، امراض قلب، گردوں کی خرابی، السر اور ہائی بلڈپریشر جیسے امراض لاحق ہیں اور ان امراض کے پھیلنے کا سبب صرف اور صرف یہ مضر صحت اشیا ہیں۔والدن بچوں کی خوشی کی خاطر جانے انجانے میں ان کو زہر کھلا رہے ہیں۔ ان جنک فوڈز میں سوڈیم کی شرح کافی زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے جو کہ ہمارے اندرونی نظام کو متاثر کر رہی ہے اور بھی دوسرے کیمیکل کی زیادتی دماغ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ فریبی مزیدار کھانے ہیں جو آپ کو صحت مندی اور تندرستی کے جھانسے دے کر خوب پیسے کما رہے ہیں اور آپ اپنی صحت گنوا رہے ہیں۔ محکمہ صحت فوڈ اتھارٹیز ان ریسٹورنٹ کو وقتاً فوقتاً چیک کریں اور مضر صحت اشیا کی روک تھام کرں۔(عائشہ عثمان، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)

مزیدخبریں