فیصل آباد، رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی۔ ہسپتال روڈ ڈجکوٹ کا رہائشی کار ڈرائیور محمد کاشف نے اپنے والدین سے نئی کار کیلئے پیسے طلب کئے پیسے نہ ملنے پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں زہریلی نگل لیں۔ حالت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 15/ اے ایل کے رہا ئشی راشد کا اپنے والد سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا، طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیں اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
فیصل آباد، رینالہ خورد: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی
Aug 12, 2018