اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی، انہیں بااختیاربنانے میں کردار ادا کیا۔ رحمان ملک نے اقلیتوں کے دن پر اقلیتی برداری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کا تھا، غیر مسلم پاکستانیوں کا ملک کے امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑی ‘بااختیار بنانے میں کردار ادا کیا: رحمان ملک
Aug 12, 2018