پمز کے ڈاکٹروں کا کیپٹن صفدر کے معدہ کا آپریشن کرنے پر غور

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرکے معدے کا آپریشن کرنے پرغورکررہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدرکے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جائیں گے، میڈیکل بورڈ کیپٹن (ر) صفدرکے ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گا۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدرکا شوگر لیول زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملنے والی سزا کاٹ رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں پمس منتقل کردیا گیا تھا۔
کیپٹن صفدر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...