اسلام آباد(صباح نیوز)نو دن گزرنے کے باوجود آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی نہ بن سکی۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن ابو احمد عاکف دو روز میں ریٹائر ہو جائیں گے کابینہ ڈویژن کی کمیٹی بنانے کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ، الیکشن کمشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کے معاملہ پر چار ہفتے میں تحقیقاتی رپورٹ مانگی گئی تھی تاہم نوروز گزرنے کے باوجود معاملہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم نہیں ہو سکی۔ الیکشن کمشن نے2 اگست کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس حوالے سے ایک خط لکھا گیا تھا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے رائے دی ہے آر ٹی ایس کی تحقیقات کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ابو احمد عاکف بھی دو روز میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور 14 اگست سے نئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا چارج فضل عباس میکن کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ،نو روزگزرنے کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے کام شروع ہی نہیں ہو سکا۔
آر ٹی ایس