پشاور(بیورورپورٹ) وزےراعلیٰ خیبرپی کے کے عہدے پر سابق وزےراعلیٰ پروےز خٹک اور سابق وزےرتعلےم محمد عاطف خان کے درمےان اختلافات تاحال جاری ہےں تاہم پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن کی جانب سے وزےراعلیٰ خےبر پختونخوا کے لئے نامزد امےدوار محمود خان اور عاطف خان کی گزشتہ روز بنی گالا مےں ملاقات ہوئی جس مےں وزیراعلیٰ کے پی پر عاطف خان نے پارٹی چےئرمےن عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔ عاطف خان کے قریبی رشتے دار اور سابق سینئر وزیر شہرام ترکئی کے مطابق عمران خان اور محمود خان سے گزشتہ روز میری اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی تاہم ہماری پرویز خٹک سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور محمود خان کو بتاچکے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزارت اعلی کے معاملے پر عمران خان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، پارٹی میں گروپ بندیوں کے قائل نہیں ہیں، ہم پر واضح کیا گیا کہ محمود خان عمران خان کا امیدوارہے کسی اور کا نہیں، معاملات طے ہوچکے ہیں جس نے وفاق میں جانا تھا چلاگیا۔شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک کے ساتھ 5 سال ڈٹ کرکام کیا، ثابت کیا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں۔
اختلافات جاری